Live Election 2018

ترجمان الیکشن کمیشن کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہنگامہ آرائی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے اور سیاسی کارکنوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے اور سیاسی کارکنوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق دیگر رہنماوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے لیکن اس وقت چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد روانہ ہو چکے تھے جس کے باعث ملاقات کا وقت طے نہ ہو سکا۔

۔