Live Election 2018

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب یا ڈپٹی وزیراعظم کا عہد مانگ لیا

پی ٹی آئی کی قیادت نے زن مطالبات پر مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے، ذرائع مسلم لیگ (ق)

مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت بنانے میں مدد دینے کے لیے مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سامنے متعدد مطالبات رکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلی پنجاب یا ڈپٹی وزیر اعظم کا عہد مانگ لیا اور چوہدری پرویز الہی نے ڈیمانڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتا دیا۔

مسلم لیگ (ق) ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) بھی انہیں پنجاب میں بہت اچھی آفر کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ (ن) کو بتا دیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی بن کر الیکشن لڑا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

رپورٹ: عارف ملک