میگھن مارکل اب تک برطانوی شہری کیوں نہیں بن سکیں؟
شہزادی بن جانے کے باوجود آخر کار میگھن مارکل برطانوی شہریت سے محروم کیوں ہیں؟
میگھن مارکل رواں سال مئی میں شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر برطانوی شاہی خاندان کا حصہ ضرور بن گئیں مگر وہ برطانوی شہریت تاحال حاصل نہیں کرسکیں۔
تاہم شہزادی بن جانے کے باوجود آخر کار میگھن مارکل برطانوی شہریت سے محروم کیوں ہیں؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ برطانوی قوانین کے تحت اگر کوئی غیرملکی اس ملک کے شہری سے شادی کربھی لیتا ہے تو بھی اسے شہریت فوری طور پر نہیں ملتی بلکہ کچھ شرائط کو پورا کرنا پڑتا ہے۔
شہزادہ ہیری کے کمیونیکشن سیکرٹری کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی اس نئی شادی کو شہریت کے حصول میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی اور یہی وجہ ہے کہ میگھن مارکل ہر وقت امیگریشن ضروریات کی شکایت کرتی رہتی ہیں۔