Live Election 2018

قومی اسمبلی کے 71 فیصد نتائج: پی ٹی آئی, مسلم لیگ (ن) 4،4 نشستوں میں آگے

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے 71 فیصد نتائج موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ضمنی انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے 71 فیصد نتائج موصول ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بالترتیب 4، 4 نشستیں ملیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔