Live Election 2018

آر ٹی ایس کے حوالے سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں، ترجمان ای سی پی

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) بہترین طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے، ندیم قاسمی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان ندیم قاسمی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے مرحلے میں کسی قسم کی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم قاسمی نے بتایا کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) بہترین طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے، اب تک اس کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔