Live Election 2018

ویب سائٹ ہیک نہیں بلکہ کچھ دیر کے لیے کریش ہوئی تھی، ای سی پی

ای سی پی کی ویب سائٹ کچھ دیر کے لیے زیادہ ٹریفک آنے کی وجہ سے کریش ہوگئی تھی، ای سی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان ندیم قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای سی پی کی ویب سائٹ کچھ دیر کے لیے زیادہ ٹریفک آنے کی وجہ سے کریش ہوگئی تھی۔