پاکستان

کیا آپ جانتے ہیں آپ نے بچے کیوں پیدا کیے؟

والدین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ انہیں بچے پیدا کرنے پر کس خیال نے مجبور کیا تھا۔

کیا آپ نے کبھی خود سے پوچھا ہے کہ آپ بچے کیوں پیدا کرنا چاہتے تھے؟ اکثر لوگ جو بچے پیدا کرنے کا فیصلہ کافی مشکل سے کرپائے، انہیں لگتا ہے کہ حتمی طور پر بچے پیدا کرنا ایک اچھا فیصلہ تھا، جبکہ کچھ لوگوں کو ہمیشہ اس کا جواب معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھی تو کبھی بچے تھے، اس لیے بچے کیوں نہ پیدا کیے جائیں؟

مگر کئی والدین یا پھر والدین بننے کے خواہشمندوں کے نزدیک یہ سوال بہت ہی بنیادی یا عجیب ہوسکتا ہے، حالانکہ یہ ایک زبردست سوال ہے جس پر بات کی جانی چاہیے۔

اگر آپ کو یہ معلوم ہے کہ آپ والدین کیوں بننا چاہتے تھے تو آپ اچھے والدین بن سکتے ہیں۔ تاریخی طور پر دیکھیں تو لوگ بچے معاشی ضروریات کی وجہ سے، مثلاً کام میں ہاتھ بٹانے کے لیے یا پھر بچوں کو خوش بختی کی علامت سمجھنے کی وجہ سے پیدا کرتے تھے۔ وہ آپ کا عکس بھی ہوسکتے ہیں یا پھر آپ کی اپنی خواہشات اور مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بھی۔ اس کے علاوہ والدین بننا ایک عظیم تر اچھائی کے لیے قربانی دینا بھی ہے۔

پڑھیے: اچھی پرورش کے 10 رہنما اصول

کچھ لوگ بچے اس لیے بھی پیدا کرتے ہیں تاکہ وہ اس محبت کا تجربہ کرسکیں جو والدین کو اپنے بچوں سے ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اکثر اوقات والدین یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگر ان کے بچے نہ ہوتے تو وہ زندگی میں کئی ایڈوینچرز یا نت نئے کیریئر اپنا سکتے تھے مگر پھر بھی انہیں لگتا ہے کہ اپنے بچوں سے محبت کا تجربہ ان تمام ایڈوینچرز اور کیریئرز پر بھاری ہے۔

تصویر: شٹراسٹاک

سائنسدانوں کے مطابق والدین بننے سے آپ کے اوپر اپنے عدم تحفظ اور اپنی خامیاں آشکار ہوجاتی ہیں اور جب ایک بار آپ ان عدم تحفظ اور خامیوں سے واقف ہوجائیں تو انہیں درست کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

پڑھیے: بچوں کی تربیت: والدین کو سب سے زیادہ کون سے مشورے درکار ہوتے ہیں؟

اس سوال پر آپ اگر خود غور کریں گے تو آپ جان لیں گے کہ آپ کس طرح کے والدین میں سے ہیں اور اس طرح بچوں کی پرورش کرنا آپ کے لیے کافی آسان ہوجائے گا۔

جب ایک بار آپ جان لیں گے کہ آپ والدین کیوں بنے ہیں تو اس کا اثر مختلف پریشان کن صورتحال پر آپ کے ردِ عمل، چھٹیاں بتانے کے آپ کے طریقے، آپ کے رویے اور بچوں سے زندگی کے بارے میں آپ کی بات چیت پر بھی پڑے گا۔