ایک اور پاکستانی کمپنی 800 سی سی گاڑی متعارف کرانے کیلئے تیار
سوزوکی مہران کی جگہ لینے کیلئے ایک اور مقامی طور پرتیار کی گئی گاڑی پرنس پرل ریکس2019آئندہ ماہ متعارف کروائی جارہی ہے۔
پاکستان میں سوزوکی مہران کی جگہ لینے کے لیے ایک اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی 'پرنس پرل ریکس 2019' آئندہ ماہ متعارف کروائی جارہی ہے۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ریگل موٹرز نے حال ہی میں اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا اور اسے اعتماد ہے کہ وہ یونائیٹڈ براوو اور نئی 660 سی سی سوزوکی آلٹو کو سخت ٹکر دے سکے گی۔