یہ ایپل کے مسلسل دوسرے سال متعارف ہونے والے ایسے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم جیسا اکثر افراد کو معلوم ہے کہ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی، تو انہیں فون میں دی گئی اسٹوریج یا کلاﺅڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔
واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، ڈوئل سم (نانو سم اور ای سم)، اور ہاں پہلی بار یو ایس بی 18 واٹ چارجر اور یو ایس بی سی لائٹننگ کیبل فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔
آئی فون پرو سیریز میں گزشتتہ سال کے ایک جی بی پی ایس گیگابٹ ایل ٹی موڈیم سے زیادہ تیز 1.6 جی بی پی ایس ایل ٹی ای موڈیم دیا گیا ہے، یعنی 13 فیصد تیز۔
یعنی بہت تیز ڈاؤن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔
ان تینوں میں سب سے سستا آئی فون 11 ہے جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)سے شروع ہوتی ہے جو گزشتہ سال کے آئی فون ایکس آر سے 50 ڈالرز کم ہے۔
مگر آئی فون 11 پرو میکس اس کمپنی کا اب تک کے مہنگے ترین فونز میں سے ایک ہے۔