گوگل پکسل 4 میں 5.7 انچ اور پکسل 4 ایکس ایل 6.3 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جو کہ اسکرولنگ اور گیمنگ کا تجربہ بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ فون ان لاک کرنے کے آئی فون جیسا فیس آئی جیسا فیچر بھی دیا جارہا ہے جبکہ ایک فیچر موشن سنس ہے جس کی بدولت آپ متعدد فیچرز فون کی اسکرین کو چھوئے بغیر کچھ دور سے ہاتھ کی حرکت سے بھی استعمال کرسکیں گے۔
درحقیقت یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پکسل فور سیریز کے فونز میں راڈار موجود ہے جو کہ کمپنی کے 2015 کے پراجیکٹ سولی کا حصہ ہے۔
اس مقصد کے لیے کمپنی نے نئی طرز کے راڈار سنسرز فون میں دیئے ہیں جو ہاتھوں کی حرکت کو مانیٹر کرکے ڈیوائس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آپ ہوا میں کلائی کی مدد سے فون کو بھی ریسیو کرسکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق اس چپ کی بدولت فیس ان لاک کا وقت بھی ڈرامائی حد تک کم ہوگیا ہے۔
پکسل 4 میں 2800 ایم اے ایچ جبکہ 4 ایکس ایل میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، آل ویز آن نوٹیفکیشن اور ایک خاص فیچر لائیو ٹرانسکرائب آڈیو ریکارڈنگ ہے جو ریکارڈنگ کے دوران ہی ٹرانسکرائب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو پکسل سیریز کے فونز کیمرا سسٹم کی وجہ سے ہی زیادہ جانے جاتے ہیں۔