پاکستان

تاریخ ساز کرتارپور راہداری کے افتتاح کے مناظر

پاکستان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

پاکستان نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو منعقدہ ایک پروقار تقریب میں راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور بالی وڈ اداکار سنی دیول سمیت ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے اپنے مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی زیارت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمینل ون اور امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے چلائی جانے والی شٹل سروس سے گوردوارہ پہنچے، جہاں انہوں نے گوردوارے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

کرتارپور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے باھرتی ہم منصب نریندر سنگھ مودی کو ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا۔

سکھ یاتریوں نے راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔