لوگوں کو دیوانہ بنانے والے جنید جمشید آج بھی دلوں میں زندہ
میوزک کو چھوڑ کر نعت خوانی و اسلامی تعلیمات کو اپنانے والے جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو فانی جہان سے رخصت ہوئے تھے۔
گلوکاری کو چھوڑ کر مذہب کی جانب راغب ہونے والے اور معروف فیشن برانڈ ’جے ڈاٹ ‘ کے مالک جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے تین سال گزر گئے، وہ 7 دسمبر 2016 کو ایک جہاز حادثے میں دیگر 47 افراد کے ساتھ جاں بحق ہوگئے تھے۔
جنید جمشید اپنی اہلیہ اور دیگر 47 افراد کے ساتھ اسلام آباد کے قریب حویلیاں میں جہاز گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں فانی دنیا سے کوچ کر گئے تھے، وہ چترال سے واپس اسلام آباد آ رہے تھے کہ پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
جنید جمشید: پاپ میوزک سے تبلیغی جماعت تک
جنید جمشید کو اگرچہ نئی نسل ایک نعت خوان، مذہبی شخص اور لباس کے برانڈ کے مالک کے طور پر جانتی ہیں، تاہم کئی لوگ انہیں ماضی کے مقبول گلوکار کے طور پر بھی جانتے ہیں۔