کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایپل نے چین میں دکانیں بند کردیں
اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر بنانے والی کمپنی کی یورپ و امریکا کے بعد چین میں سب سے زیادہ دکانیں ہیں۔
اسمارٹ موبائل و کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ’ایپل‘ نے چین میں اپنی تمام دکانیں عارضی طور پر بند کردیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ایپل نے یکم فروری کو جاری اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ کمپنی نے چین میں موجود اپنی دکانیں بند کردیں۔
بیان میں تصدیق کی گئی کہ چین بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دکانوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کس عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے؟
کمپنی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے ملازمین میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم مذکورہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر چین دکانیں بند کردی گئیں۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایپل کی تمام دکانیں 9 فروری تک بند رہیں گی۔