لائف اسٹائل

بھارتی اداکار شتروگن سنہا لاہور میں کیا کررہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں شتروگن سنہا اداکارہ کرن ملک اور ریما کے ہمراہ نظر آئے۔

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار اور بھارتی سیاستدان شتروگن سنہا کی لاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

لاہور میں منعقدہ شادی کی تقریب میں بھارتی اداکار و سیاست دان شتروگن سنہا نے شرکت کی، جس میں قوالی کا ایک پروگرام بھی رکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں شتروگن سنہا اداکارہ کرن ملک اور ریما کے ہمراہ نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار شتروگن سنہا بزنس مین اسد احسن کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے۔

خبریں ہیں کہ وہ دو روز کے لیے پاکستان آئے اور اس دوران وہ پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سماجی تعلقات متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔

پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

سلمان خان کا پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار

مہوش حیات نے بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب دے دیا