پاکستان

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی

زبیر گیلانی نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے، وزیر اعظم آفس
|

حکومت کی اقتصادی ٹیم کے ایک اور اہم رکن اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر اعظم آفس نے زبیر گیلانی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر گیلانی نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

زبیر گیلانی سے قبل ہارون شریف بھی اس عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر گیلانی کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ساتھ اختلافات چلے آرہے تھے اور انہیں کہا گیا تھا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر کوئی دوسرا عہدہ لے لیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی زبیر گیلانی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تجارت کسی اور کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ لگانا چاہتے ہیں، جس کی بنا پر زبیر گیلانی نے استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں: براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران سرمایہ کاری بورڈ کا یہ دوسرا چیئرمین ہے جس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

زبیر گیلانی کو گزشتہ سال جولائی میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں ملک بھر میں پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف اقتصادی زونز کی منظوری دی گئی تھی۔

چین میں زلزلے کی درست پیشگوئی کرنے والی ٹیکنالوجی تیار

طالبان قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار طے پایا گیا، افغان صدر

ٹھٹہ: ماں نے اپنی، 4 کم سن بیٹوں کی زندگی کا خاتمہ کرلیا