لائف اسٹائل

اداکارہ یمنیٰ زیدی شاعرہ بھی بن گئیں

یمنیٰ زیدی کا شمار بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن اداکاری کے علاوہ ان کا ایک اور ٹیلنٹ بھی سامنے آگیا۔

یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکاری کے علاوہ ان میں ایک اور ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاعری کرتی نظر آئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں جو غزل وہ پڑھ رہی تھیں وہ انہوں نے خود ہی تحریر کی۔

یمنیٰ زیدی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک گھنٹہ کافی کریٹو رہا‘۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی غزل مداحوں کو سنائی اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ان ڈراموں میں ’عشق زہ نصیب‘، ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘، ’انکار‘، ’تھکن‘ اور ’دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ کو اپنے ڈرامے ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ کے لیے ہم ایوارڈز کے دوران بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اداکارہ ہوں، ’جسم فروش‘ نہیں، ہراساں کرنے والے کو مریم نفیس کا جواب

آج کے اداکار ماضی کے اداکاروں کی طرح پروفیشنل نہیں، جاوید شیخ

ماہرہ خان کی خوبصورت انداز میں دلہنوں کے لیے دعا