پاکستان

کورونا وائرس کی صورتحال پر جلد قوم سے خطاب کروں گا، وزیر اعظم

کورونا وائرس سے نمٹنے کےاقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں،قوم سےدرخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر جلد قوم سے خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد صورتحال پر قوم سے خطاب کروں گا۔'

انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، احتیاط کی ضرورت ہے، گھبراہٹ کی نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ ہیں اور نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں آئے ہیں، جس کے بعد بلوچستان کے مریضوں کی تعداد ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے پہلا بیان سامنے آیا ہے۔

انہیں صف اول میں آکر اس وبا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بات نہ کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس

بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے یہ تصحیح کی گئی تھی 'غلط فہمی' کے باعث ایک مریض کا 2 مرتبہ اندراج ہونے کے باعث غلطی سے تعداد 15 بتائی گئی تھی تاہم اصل تعداد 14 ہے، اس تصحیح کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 مارچ تک 18 ریکارڈ کی گئی۔