Live Covid 2019
کورونا وائرس کی روک تھام، اسپین میں نجی ہسپتالوں کو قومیا لیا گیا
اسپین میں تمام نجی طبی اداروں اور مراکز کو حکومتی کنٹرول میں لیا جارہا ہے تاکہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
اسپین کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے تمام نجی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو قومیا لیا ہے۔
اسپین کے وزیر صحت نے پیر کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام نجی طبی اداروں اور مراکز کو حکومتی کنٹرول میں لیا جارہا ہے تاکہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے چوتھے سال کے طالبعلموں کو ملکی ہیلتھ سروسز میں مدد کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے جبکہ طبی آلات بنانے کی صلاحیت رکھنے والی کمپنیوں حکومت سے رابطے میں ہے۔
چین سے باہر اسپین چند بڑے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک ساڑھے 9 ہزار افراد متاثر جبکہ 335 ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسپین میں گزشتہ ہفتے قومی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا تھا جبکہ عوام کو کہا گیا تھا کہ وہ ضروری کاموں کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔