پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے اثرات کی تصویری جھلک

آج آنے والے نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 236 ہوگئی جبکہ اموات 136 تک پہنچ گئیں۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور دن بدن نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔

آج آنے والے نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 236 ہوگئی جبکہ اموات 136 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مختلف پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن میں بھی 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔

تاہم کئی مقامات پر لوگ اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی کرتے نظر آئے۔