Live Covid 2019

کورونا سے متاثر ڈاکٹر کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے گئے، ڈی سی جیکب آباد

ڈاکٹرز کی ٹیم نے کورونا کا شکار ڈاکٹر کے اہلِ خانہ اور دیگر علاقہ مکینوں کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے ہیں۔

جیکب آباد میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کورونا کا شکار ڈاکٹر کے اہلِ خانہ اور دیگر علاقہ مکینوں کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیے۔

ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے تقریباً ایک سو افراد کے نمونے لیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔