پاکستان

کراچی میں 17 سے 22 مئی تک ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

دن کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
|

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

اس حوالے سے جمعہ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 17 سے 22 مئی سے کراچی میں ہیٹ ویو کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے میئر کراچی، گورنر، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور میڈیا کو آگاہ کیا۔

ادھر چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ڈان کو بتایا کہ دن کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے آئندہ 4 روز تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان

اس الرٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہوا کا رخ شام کے وقت میں شمال مغرب/ مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ یہ درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ہوگی۔

خیال رہے کہ کراچی میں سال 2020 کی پہلی ہیٹ ویو 5 سے 8 مئی کے دوران محسوس کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 50 سال سے زائد عرصے کی بدترین ہیٹ ویو سال 2015 میں کراچی میں محسوس کی گئی تھی۔

اسی سال 19 جون کو شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی تھی جو 5 روز تک جاری رہی تھی جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 40 ہزار لوگ ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے تھے۔

ہیٹ ویو سے متاثر ہونے کی علامات و وجوہات

واضح رہے کہ ان وجوہات کے باعث ہیٹ ویو ہوسکتا ہے اور متاثرہ شخص میں یہ علامات ہوسکتی ہیں۔

ہیٹ ویو سے متاثر ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟

سب سے پہلے تو ایمبولینس کو طلب کریں یا متاثرہ شخص کو خود ہسپتال لے جائیں (طبی امداد میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے)، ایمبولینس کے انتظار کے دوران مریض کو کسی سایہ دار جگہ پر منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کا خطرہ

اس سے ہٹ کر بھی گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 5 سال قبل 2015 میں 50 سال کی بدترین گرمی کی لہر آئی تھی، جس کے نتیجے میں کراچی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

'پاکستان میں کورونا کے علاج میں مؤثر دوا 'ریمڈیسیور' کی تیاری جلد شروع ہوگی'

کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز 38 ہزار سے زائد، اموات 823 ہوگئیں

کینسر، ڈائلیسز، پیوندکاری کے مریضوں میں کووِڈ 19 انفیکشن میں اضافہ