لائف اسٹائل

چائے کو پسند کرنے پر ماہرہ خان کو 'بے شرم' کے طعنے

اداکارہ نے انسٹاگرام پر چائے سے آدھے بھرے کپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ویسے وہ حسن پرست نہیں مگر چائے کے معاملے میں ایسا نہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات کو اپنی بولڈ تصاویر یا کسی متنازع معاملے پر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تاہم اس بار 'سپر اسٹار' اداکارہ ماہرہ خان کو محض چائے کے کپ کی تصویر شیئر کرنے اور چائے اسے اپنی محبت کا اظہار کرنے پر 'بے شرم' کے طعنے دیے گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ماہرہ خان نے 2 روز قبل اپنے انسٹاگرام پر چائے کے کپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 'ویسے تو میں حسن پرست نہیں ہوں، لیکن چائے کے معاملے میں شکل و صورت ضرور دیکھتی ہوں'

اداکارہ نے ٹرے میں رکھے چائے سے آدھے بھرے کپ کی تصویر شیئر کی، اس تصویر میں شاعری کی کوئی کتاب بھی نظر آ رہی تھی اور مذکورہ کتاب سے شعر کا ایک مصرع بھی تصویر میں دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

اداکارہ کی چائے کی پوسٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور ان سے اتفاق کیا کہ وہ سب بھی چائے کے معاملے میں ان کی طرح ہی ہیں۔

کچھ افراد نے لکھا کہ چائے عجیب معاملہ ہے، وہ اسے نہیں پیتے، پھر بھی وہ انہیں یاد آتی ہے۔

ان کی شیئر کی گئی تصویر پر کچھ افراد نے اداکارہ کی طرح چائے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی چائے بہت پسند ہے۔

بعض مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا مگر ایک صارف نے تو اداکارہ کو چائے کی تصویر پر بھی طعنے دینا شروع کردیے۔

مزید پڑھیں: میرا کی تنقید پر ماہرہ خان کا شکوہ

ثنا ملک نامی لڑکی نے اداکارہ کو 'بے شرم' قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ وہ اسلامی ملک میں کس طرح کی نامناسب تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ انہیں چائے کی تصویر شیئر کرنے پر بھی 'بے شرم' کہا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانی سیاستدان

معروف فیشن میگزین میں پہلی بار سیاہ فام خاتون اعلیٰ ترین عہدے پر فائز

'ارطغرل غازی' کے خانہ بدوش سردار کی بیوی بھی پاکستان آنے کو تیار