سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کی انوکھی ڈیوائس جو فون چارج اور جراثیموں کا خاتمہ کرے

طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ایک اسمارٹ فون میں کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں.

طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ایک اسمارٹ فون میں کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں بلکہ کورونا وائرس بھی اس ڈیوائس پر لمبے عرصے تک موجود رہ سکتا ہے۔

یعنی ہر وقت استعمال میں رہنے والی یہ ڈیوائس کورونا وائرس کا بھی شکار بناسکتی ہے خاص طور پر اگر اس کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے سام سنگ نے ایک ایسی پورٹ ایبل ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو فونز کو چارج کرنے کے ساتھ ساتھ یو وی ریڈی ایشن سے جراثیموں سے پاک بھی کرتی ہے۔

درحقیقت فونز کے علاوہ اسمارٹ واچز، ایئر فونز اور چشموں کو بھی اس سے جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یو وی اسٹیریلائزر 10 منٹ میں 99 فیصد جراثیموں کا خاتمہ کرسکتی ہے مگر یہ واضح نہیں کہ کیا یہ ڈیوائس نئے کورونا وائرس کو مارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے یا نہیں۔

بڑے ڈسپلے والے فونز جیسے گلیکسی ایس 20 الٹرا 5 جی یا گلیکسی فولڈ بھی اس ڈیوائس میں فٹ آسکتے ہیں۔

سام سنگ کے مطابق جہاں تک چارجنگ کی بات ہے تو اس میں چی وائرس لیس چارجر 10 واٹ آؤٹ پٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس میں ایک ایل ای ڈی آن/آف انڈیکٹر بھی موجود ہے جبکہ ڈیوائس اس وقت خودکار طور پر بند ہوجاتی ہے جب اس کا ڈھکن کھولا جاتا ہے۔

سام سنگ نے یہ ڈیوائس تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کی ہے جس کی قیمت 1590 تھائی بھات (8 ہزار 6 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تاہم دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون 5 اگست کو متعارف کرائے جانے کا امکان

سام سنگ گلیکسی اے 31 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

کورونا وائرس: سام سنگ کے اسمارٹ فونز کو ایک اور دھچکا