پاکستان

کراچی میں بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جانی و مالی نقصانات

ہمارے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اتنی بارش کبھی نہیں ہوئی، چیف میٹروجیکل افسر سردار سرفراز

کراچی میں مون سون کے چھٹے اسپیل میں مسلسل تیسرے روز بھی شدید بارش ہوئی اور شہر میں اگست میں بارش کا 89سالہ پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

تیسرروز بارش سے مزید 5 شہری جاں بحق ہوئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو اسکولوں اور دیگر محفوظ مقامات میں منتقل کررہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

چیف میٹروجیکل افسر سردار سرفراز نے 1931 کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اتنی بارش کبھی نہیں ہوئی'۔