سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے دولت میں مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

حال ہی میں ایلون مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بنے تھے مگر اب وہ پہلے نمبر پر آگئے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز ٹیسلا، اسپیس ایکس، نیورا لنک اور دی بورنگ کمپنی کے بانی 49 سالہ ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ہونے کے بعد وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔

ایلون مسک کی دولت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریبا 30 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد وہ اب صرف بل گیٹس اور جیف بزوز سے قریب رہ گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ 22 اگست کو ہی ایلون مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بنے تھے اور اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ

لیکن اب ان کے اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے دولت میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بلوم برگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر کو ایلون مسک کی مجموعی دولت 115 ارب ڈالر ہوگئی، جس کے بعد وہ مارک زکربرگ سے بھی آگے نکل گئے۔

ایلون مسک کی دولت میں حالیہ اضافہ ان کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں اضافے سے ہوا اور مجموعی طور پر رواں سال ان کی ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کے شیئرز میں اضافے سے ان کی دولت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی سیاست میں ہلچل، ارب پتی افراد 500 کھرب روپے سے محروم

ایلون مسک کی دولت 115 ارب ڈالر ہونے کے بعد اب وہ صرف دنیا کے دو ہی افراد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمازون اسٹور کے بانی جیف بزوز سے ہی غریب رہ گئے ہیں۔

اس وقت دنیا کا سب سے امیر ترین شخص ایمازون کا بانی جیف بزوز ہے، جس کی دولت 200 ارب ڈالرز سے زائد جب کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 126 ڈالرز کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

ایلون مسک 115 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے جب کہ مارک زکربرگ 112 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر شخص ہیں۔

دنیا کے پانچویں امیر شخص فرانسیسی کاروباری شخص برنارڈ ارنالٹ ہیں۔

کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر نیٹ فلیکس کے خلاف لوگ برہم

کورونا کے باوجود ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا آغاز

پی آئی اے کے 74 ملازمین مختلف الزامات پر ملازمت سے فارغ