سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کا 'سستا' فلیگ شپ فون ایس 20 ایف ای پاکستان میں متعارف

یہ نیا فون ایس 20 سیریز کے دیگر فونز کے مقابلے میں کافی سستا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے ان سے کم نہیں۔

سام سنگ کا نیا اور 'سستا' فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 20 ایف ای پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ فون سام سنگ نے 23 ستمبر کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران متعارف کرایا تھا جو کہ ایس 20 سیریز کے دیگر فونز سے کافی سستا مگر فیچرز کے لحاظ سے کافی حد تک ان سے ملتا جلتا ہے۔

فلیگ شپ فیچرز سے لیس اس فون کو متعارف ہی اس مقصد سے کرایا گیا کیونکہ سام سنگ کے خیال میں ہر فرد کسی فلیگ شپ فون کے لیے ایک ہزار ڈالرز خرچ نہیں کرسکتا۔

جیسا نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ یہ ایس 20 کا ایک اپ ڈیٹ ورژن ہے جو قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون سے کچھ کمتر ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ فلیٹ ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایس 20 سے بڑا مگر ایس 20 پلس سے کم ہے تاہم کواڈ ایچ ڈی پلس کی بجائے ایف ایچ ڈی پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے جیسا گلیکسی اے 71 میں دیا گیا، جبکہ 120 ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اس میں ایس 20 کی طرح 8 جی بی ریم کی بجائے 6 جی بی ریم دی گئی ہے تاہم 128 جی بی اسٹوریج فلیگ شپ ورژن جتنی ہی ہے۔

اسی طرح فلیگ شپ فون والا اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر (5 جی ورژن کے لیے)بھی دیا گیا ہے جبکہ ایکسینوس 990 پراسیسر 4 جی ماڈلز کے لیے ہوگا، بیٹری کو 4000 ایم اے ایچ سے بڑھا کر 4500 ایم اے ایچچ کردیا گیا ہے۔

اس میں ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ایس 20 جیسے ہی ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.5 سے کیا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ایس 20 میں ٹیلی فوٹو کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اب یہ پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

اس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جس کے ساتھ کمپنی کی جانب سے گلیکسی فٹ 2 تحفے کے طور پر دیا جائے گا، جس کی قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔

سام سنگ اپنا پہلا 5 بیک کیمروں والا فون متعارف کرانے کیلئے تیار

سام سنگ کا پاکستان میں مزید گلیکسی اسمارٹ فونز سستے کرنے کا اعلان

پاکستان میں سام سنگ کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی