ملٹی میڈیا

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

پام فاؤنٹین تقریباً 7327 مربع میٹرز پر واقع ہے اور اس فوارے کی اونچائی 105 میٹرز ہے۔

دبئی کے پام جمیرا میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح کردیا گیا ہے جسے اب گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

دی پوائنٹے میں واقع پام فاؤنٹین تقریباً 7327 مربع میٹرز پر واقع ہے اور اس فوارے کی اونچائی 105 میٹرز ہے، دنیا کا سب سے بڑا فاؤنٹین شو ہر 30 منٹ بعد 3 منٹ کے دورانیے تک جاری رہتا ہے۔

فوارے کے افتتاح کی تقریب میں مختلف فنکاروں کو مدعو کیا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، یہ فاؤنٹین عوام کے لیے غروب آفتاب سے لے کر رات تک کھلا رہے گا۔

فاؤنٹین میں مختلف رنگوں کی 3 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال بھی کیا گیا ہے جو سمندر کو بھی روشن کرتی ہیں۔