دنیا

امریکا میں 46ویں صدر کے انتخاب کا مرحلہ جاری

اس انتخاب میں ڈیموکریٹک اُمیدوار جوبائیڈن اور امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

امریکا کے شہری آج (3 نومبر کو) ملک کے 46 ویں صدر کے انتخاب یا 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

رواں برس ہونے والے انتخاب میں ڈیموکریٹک اُمیدوار جوبائیڈن اور امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

2016 کے انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی جس میں 13 کروڑ 65 لاکھ افراد سے زائد نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا جبکہ 9 کروڑ 20 لاکھ افراد نے اس عمل میں شامل ہونے سے گریز کیا تھا۔

سال 2020 میں امریکا میں 23 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار 182 افراد ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں جن میں سے ڈیڑھ کروڑ ’تاریخ میں پہلی مرتبہ‘ ووٹ ڈالیں گے اور اب تک 9 کروڑ 40 لاکھ کے قریب امریکی شہری پہلے ہی ووٹ دے چکے ہیں۔

فاتح چاہے بائیڈن ہو یا ٹرمپ، شکست ڈالر کی ہی ہو گی

امریکی صدارتی انتخاب: ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کس کی جیت ہوگی؟

ٹوئٹر و فیس بک امریکی انتخابات میں قبل از کامیابی کے دعووں پر وارننگ دیں گے