پاکستان

کورونا وائرس: سندھ میں مزارات، سینما اور جمز بند، کاروبار کے اوقات شام 6 بجے تک

غیر ضروری کاروباری مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گے، صرف آؤٹ ڈور شادیوں کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی، 200 افراد شریک ہوسکیں گے، اعلامیہ
|

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تقریباً 3 ہزار تک جا پہنچی ہے، حکومت کی جانب سے مسلسل وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے کی ہدایات کی جارہی ہے۔

کیسز میں اضافے کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھر میں ہر قسم کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی عوامی مقامات پر لوگوں کے ہجوم کو کم رکھنے کے لیے دوبارہ متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

مزید پڑھیں: کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

خیال رہے کہ وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث 21 نومبر کو کراچی کے 4 علاقوں میں 14 روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سندھ بھر میں ایک ہزار 322 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 16 مریض انتقال کر گئے۔

24 نومبر کی صبح تک سندھ بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 651 ہے جن میں ایک لاکھ 46 ہزار 366 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 2 ہزار 845 لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئے جبکہ 48 افراد کے انتقال کر جانےکے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔

وزیراعظم نے خفیہ ایجنسیوں کیلئے رابطہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد چڑیا گھر کی شان اور واحد ہاتھی کاون چند دن کا مہمان

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا، 2 کمانڈرز ہلاک