ملٹی میڈیا

دنیا بھر میں 2021 کا خوب صورت استقبال

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا سال نو کا جشن پوری دنیا میں منایا گیا اور آتش بازی کی گئی۔

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر سے بلند ہونے والی رنگ برنگی آتش بازی کا مقصد سال نو یعنی 2021 کا استقبال کرنا اور 2020 کے زخموں کو بھول کر نئے جوش و جذبے کا اظہار اور تجدید عہد تھا جو آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل گیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جوش و خروش سے جشن منایا گیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکام کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور آتش بازی کی۔

سڈنی ہاربر سے چین کے شہر ووہان اور کراچی کے ساحل سے لے کر جکارتا اور چنئی میں منائے گئے جشن کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کی جھلکیاں پیش ہیں۔