ملٹی میڈیا

تصاویر: ٹرمپ کے حامیوں کا ایوانِ نمائندگان پر دھاوا

حملے کے دوران کیپیٹل ہل کی عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہوئے۔

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن کی جگہ ٹرمپ کو صدر برقرار رکھنے کی کوششوں میں کیپٹل ہل کی عمارت (ایوانِ نمائندگان) پر دھاوا بول دیا۔

حملے کے دوران کیپیٹل ہل کی عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹرمپ کے حامیوں کے اس مظاہرے اور بعدازاں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کیپیٹل ہل کے اندر ایک خاتون جبکہ راستے بند ہونے کے باعث مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد واشنگٹن میں شام کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قرار دیا ہے۔