سائنس و ٹیکنالوجی

ایچ ٹی سی کا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون پیش

کافی عرصے بعد ایچ ٹی سی نے خاموشی سے ایک مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون ڈیزائر 21 پرو پیش کیا ہے۔
Welcome

ایک زمانہ تھا جب ایچ ٹی سی اسمارٹ فونز کے لیے مقبول کمپنی تھی مگر بتدریج وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہی۔

اب کافی عرصے بعد ایچ ٹی سی نے خاموشی سے ایک مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون ڈیزائر 21 پرو پیش کیا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر فون کے فیچرز دیئے گئے ہیں جبکہ قیمت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ڈیزائر 21 پرو 5 جی میں 6.7 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر 10 سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو کیو سی 4.0 پلس فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے جو 18 واٹ کی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ انفارمیشن کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

یہ فون تائیوان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

یہ فون 430 ڈالرز (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون گلیکسی اے 32

الکاٹیل کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف

اوپو رینو 5 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش