پاکستان

روسی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

دونوں ممالک دوطرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
|

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزارت خارجہ تشریف لائیں گے جہاں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا دو روزہ دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

جہانگیر ترین، زرداری سے ملاقات کریں گے، پی پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں، شہلا رضا

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست الگ ہو چکی ہے، وزیر داخلہ

واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والے مارک زکربرگ خود سگنل ایپ استعمال کرتے ہیں؟