پاکستان

ملک بھر میں 17 مئی سے تمام مارکیٹیں، دکانیں کھولنے کی اجازت

تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ16مئی سے بحال کردی جائے گی تاہم یہ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائے جائے گی، این سی او سی
|

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی اور تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کا جائزہ اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

شرکا نے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں بالخصوص عوام کے تعاون کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کئی ہفتوں بعد یومیہ کیسز کی تعداد 2 ہزار سے کم ہوگئی

اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے:

این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام سے ان ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

فورم نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسی نیشن کے لیے مراکز پر آنے سے قبل 1166 پر رجسٹریشن کرائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 16 مارچ کے بعد کم ترین کورونا کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات بشمول پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس، سیاحتی مقامات، ساحلِ سمندر وغیرہ بند رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے پر بھی پابندی تھی، جس کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ساتھ ہی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی بہتری آئی ہے جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد پر آگئی ہے۔

میٹھی عید کے کچھ میٹھے ذائقوں کی ترکیبیں

بہترین فیچرز سے لیس منفرد فلیگ شپ فونز

بارشوں کا امکان: وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی میں نالے کلیئر کرنے، بل بورڈز ہٹانے کی ہدایت