بجٹ 2022: زراعت، فوڈ سیکیورٹی کیلئے 26 ارب روپے مختص

زرعی شعبے میں اہم اقدامات کیلئے 12 ارب جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 14 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بجٹ 22-2021 میں 14 ارب روپے جبکہ فوڈ سیکیورٹی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اقدامات کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کاربن کا اخراج کم ہے مگر اس سے ان 10 ممالک میں سے ایک گردانا جاتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیاد متاثرہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلین ٹری سونامی کے نام سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

علاوہ ازیں شوکت ترین نے کہا کہ زرعی شعبے میں اہم اقدامات کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں