پاکستان

تصاویر: عالمی وبا کے دوران عیدالاضحیٰ کے رنگ

پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے مسلمان آج عید الاضحی منارہے ہیں۔

پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ممالک خصوصا جنوبی ایشیا کے مسلمانوں آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب لگاتار دوسرے سال عیدالاضحیٰ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر منائی جا رہی ہے اور انتظامیہ وائرس کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ آلائشوں کو بھی ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، افغانستان اور انڈونیشیا سمیت کچھ ممالک نے ایک دن قبل ہی عید منائی تھی۔

پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں سے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے قربانی کے جذبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مطلب صرف جانوروں کی قربانی نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ایک اعلیٰ مقصد کے لیے اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قربانی کے بے مثال جذبے کی بدولت ہی پاکستانی قوم کو بڑی ذہانت، قومی حکمت عملی اور جرات کے ساتھ عالمگیر وبا سے بچا لیا گیا۔

مسلسل چوتھی عید پر بھی سینماؤں میں فلمیں ریلیز نہ کی جا سکیں

عید قرباں: کلیجی اورگردے کھانے سے صحت پرپڑنے والے اثرات

پاکستان میں 'ٹک ٹاک' پر ایک بار پھر پابندی عائد