ملٹی میڈیا

چین: شدید بارشوں، سیلاب نے تباہی مچادی

ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سب سے زیادہ چین کا صوبہ ہینن متاثر ہوا ہے، رپورٹ

وسطی چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اب تک مختلف واقعات میں 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سب سے زیادہ چین کا صوبہ ہینن متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شدید خراب موسم کی وجہ سے مزید شہر زیرآب آگئے اور فصلیں تباہ ہوگئیں چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اب تک 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

چین کے شہر چنگ ژاؤ میں 3 روز میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پانی کی گزرگاہیں بھر گئیں اور مٹی سے آلودہ پانی سڑکوں، سرنگوں اور سب وے سسٹم میں بھر گیا۔