پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فائرنگ سے 3 کسٹمز اہلکار جاں بحق

مسلح ملزمان نے کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ پر کُلاچی کے قریب معمول کے گشت کے دوران فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پولیس

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کُلاچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے محکمہ کسٹمز کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مسلح ملزمان نے کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ پر کُلاچی کے قریب معمول کے گشت کے دوران فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ٹانک سے تعلق رکھنے والے فاروق جان اور کرک کے فہد بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ لکی مروت کے فاروق خان ہسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فائرنگ سے صحافی قتل

واقعے کے بعد ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی قیادت میں پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاشوں کو ڈیرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کیں۔

پشاور سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ کسٹمز کے 3 اہلکار کلاچی کے قریب ڈیرہ ۔ ژوب روڈ پر انسداد اسمگلنگ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بلدیہ فیکٹری کیس: 'اگر پتا چلا کہ ریاست ملزم کو بچا رہی ہے تو نوٹس لیں گے'

سائنو ویک ویکسین کی تیسری خوراک اینٹی باڈیز میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، تحقیق

آسٹریلیا پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام، بنگلہ دیش کی سیریز میں 1-4 سے فتح