ملٹی میڈیا

طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے شہریوں کا انخلا جاری

جان و مال کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کے باوجود غیرملکیوں سمیت افغان شہریوں کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے اور ان کی جانب سے جان و مال کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کے باوجود غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سفیر نے بتایا کہ منگل کی دوپہر تک 12 ملٹری پروازوں نے اڑان بھری تھی۔

اتوار کو رات گئے امریکی طیارہ 640 شہریوں کو لے کر روانہ ہوا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اگلے روز ایک اور طیارے پر سوار ہونے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان کی باقیات طیارے کے پہیے سے ملیں۔