سائنس و ٹیکنالوجی

ویوو کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ فون وائے 20 ٹی متعارف

ویوو وائے 20 ٹی میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ویوو نے وائے سیریز کا ایک اور نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

ویوو وائے 20 ٹی کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

ویوو وائے 20 ٹی میں 6.51 انچ کا ایچ ڈی پلس ہالو فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے۔

ویوو وائے 20 ٹی میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وائے 20 ٹی ورچوئل ریم ایکسٹینڈ 2.0 فیچر بھی موجود ہے جس سے ایک جی بی اضافی ریم ملٹی ٹاسکنگ اور گیمنگ کے دوران مل جاتی ہے۔

یہ فیچر کام کرنے کے لیے ایک جی بی اسٹوریج کی جگہ گھیرے گا۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل bokeh اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

دیگر فیچرز میں 4 جی وی او ایل ٹی ای، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیو ٹوتھ 5.0، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 20 گھنٹے تک مسلسل ایچ ڈی ویڈیوز اسٹریمنگ کی جاسکتی ہے۔

فون میں ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔

وائے 20 ٹی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 205 ڈالرز (لگ بھگ 35 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

طاقتور بیٹری سے لیس نوکیا کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون جی 300

شیاؤمی کے 2 نئے فلیگ شپ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

دنیا کا پہلا 600 ٹچ سیمپلنگ ریٹ والا اسمارٹ فون