لائف اسٹائل

ٹام کروز کی نئی تصویر دیکھ کر مداح حیران

سوشل میڈیا پر ٹام کروز کی تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے بیس بال گیم میں شرکت کی تھی۔

ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اداکار پہلے کے مقابلے میں کافی مختلف اور فربہ نظر آرہے ہیں۔

پیج سکز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹام کروز کی تصویر اس وقت کی ہے جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں بیس بال گیم میں شرکت کی تھی۔

ٹام کروز نیشنل لیگ ڈویژن سیریز کے گیم 2 میں لاس اینجلس ڈوجرز اور سان فرانسکو جائنٹس کا میچ دیکھنے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: جب ٹام کروز کے ٹرین کے سفر کے انداز نے لوگوں کو ڈرا دیا

ان تصاویر میں وہ یکسر مختلف نظر آرہے ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

ٹام کروز کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار نے شاید کوئی پلاسٹک سرجری کرائی تھی۔

ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ اسٹینڈز میں مسکراتے ہوئے اور شائقین کو ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔

اسپورٹس اینکر کرس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ٹام کروز نے آج سان فرانسکو جائنٹس کے گیم میں شرکت کی’۔

تاہم ان کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سے اکثر مداحوں کو یقین نہیں آرہا کہ ٹام کروز نے خود کو اتنا بدل لیا ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ٹام کروز جیسے نظر آنے والے کسی شخص کی ہے، یہ ٹام کروز نہیں ہیں۔

جیمز نامی صارف نے کہا کہ ان کے گالوں کو کیا ہوا؟

دیگر کا کہنا تھا کہ ٹام کروز کی عمر بڑھتی جارہی ہے اور اب وہ بوڑھے نظر آرہے ہیں۔

جیسن نامی صارف نے کہا کہ ’انہوں نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے؟'

لیزا نامی صارف نے کہا کہ ٹام کروز آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے؟ میں آپ کو دیکھ کر مایوس ہوئی۔

دوسری جانب دی سن کی رپورٹ میں ٹام کروز کی تصویر وائرل ہونے اور ان کے چہرے کی باز گشت کے بعد اس حوالے سے ایک ڈاکٹر سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر ایلس ہینشا نے دی سن کو بتایا تصویر میں ٹام کروز کا چہرہ یقینی طورپر سوجا اور پھولا ہوا نظر آرہا ہے جو ہوسکتا ہے چہرے پر فلر کروانے کی وجہ سے ہو یا پھر وزن میں اضافے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کا مشن امپوسبل 7 کے لیے زندگی کا سب سے 'خطرناک اسٹنٹ'

انہوں نے کہا کہ اکثر پلیٹیسمل پلاسٹی سرجری کے عمل کے دوران چہرے کے اس حصے میں اس طرح کی سوجن ابھر آتی ہے جہاں پر سرجری کا یہ عمل کروایا گیا ہو۔

ڈاکٹر ایلس کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ انہوں نے ماضی میں اپنی آنکھوں، منہ اور ناک کے گرد فلرز کروائے تھے لیکن اس مرتبہ یہ مختلف ہے‘۔

خیال رہے کہ ٹام کروز نے حال ہی میں اپنی فلم ’مشن امپاسبل‘ فرنچائز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔

ان کی یہ فلم کورونا کی وجہ سے متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اگلے سال 27 مئی کو ریلیز ہوگی۔

پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بنی فلم ’ایک ہے نگار‘ کی ریلیز کا اعلان

بڑی اداکاراؤں کے مسترد کیے جانے کے بعد ’ڈائن‘ کا کردار ملا، امر خان

’اسٹار ٹریک’ کے اداکار ولیم شیٹنر خلا میں جانے والے معمر ترین شخص بن گئے