سائنس و ٹیکنالوجی

ویوو کی وائے سیریز کا کم قیمت اسمارٹ فون وائے 15 ایس

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر سنسر دیا گیا ہے۔

ویوو نے اپنی وائے سیریز کے ایک انٹری لیول اسمارٹ فون کو متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کو سنگاپور میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ویوو وائے 15 ایس میں اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے۔

وائے 15 ایس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے اور اس میں ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر یو ایس بی سی پورٹ کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ فون کا حصہ ہے۔

فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر سنسر دیا گیا ہے۔

یہ فون گرین اور بلیو 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 133 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے مگر کمپنی نے سنگاپور سے باہر دستیابی کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

پوکو کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایم 4 پرو متعارف

سام سنگ اپنا کم قیمت فلیگ شپ فون جلد پیش کرنے کے لیے تیار

زی ٹی ای کا سستا اسمارٹ فون بلیڈ ایل 9 پیش