سائنس و ٹیکنالوجی

اوپو کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون کے 9 ایکس

کے 9 ایکس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

اوپو نے کے 9 سیریز کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ فون کے 9 ایکس متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو کے 9 ایکس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ بڑی بیٹری اور فلیٹ ڈسپلے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

کے 9 ایکس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے فرنٹ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔

فون کے اندر 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اوپو کے 9 ایکس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

کمپنی نے اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12 سے کیا ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ 27 دسمبر سے دستیاب ہوگا تاہم ابھی تک قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون پی 50 پاکٹ

متاثر کن سیلفی کیمروں سے لیس ویوو کے 2 اسمارٹ فونز متعارف

وہ ویب سائٹ جس نے گوگل سے دنیا کی مقبول ترین سائٹ کا اعزاز چھین لیا