سائنس و ٹیکنالوجی

ہواوے کا مہنگا ترین فولڈ ایبل فون فروخت کے لیے پیش

کمپنی کی جانب سے اس فون کا اعلان نومبر 2021 میں کیا گیا تھا اور اب اسے کلکٹر ایڈیشن کے نام سے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ہواوے نے اپنے فولڈ ایبل اسمارٹ فون میٹ ایکس 2 کا زیادہ پریمیئم ایڈیشن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کا اعلان نومبر 2021 میں کیا گیا تھا اور اب اسے کلکٹر ایڈیشن کے نام سے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

یہ ہواوے کی تاریخ کا مہنگا ترین فون ہے جس کی قیمت 19 ہزار 699 یوآن (5 لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس فون میں بیک پر لیڈر میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ نانو کرسٹلائن گلاس میٹریل باہری اسکرین کا حصہ ہے تاکہ وہ زیادہ محفوظ رہ سکے۔

فون کے باقی فیچرز میٹ ایکس 2 جیسے ہی ہیں یعنی 8 انچ کا مین او ایل ای ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا کیرین 9000 فائیو جی پراسیسر موجود ہے۔

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرے موجود ہیں۔

میٹ ایکس 2 کلکٹر ایڈیشن میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ہارمونی او ایس 2 آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ بنایا گیا ہے اور امریکی پابندیوں کے باعث گوگل سروسز فون کا حصہ نہیں۔

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون پی 50 پاکٹ

ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے تیار

ہواوے کا امریکی پابندیوں سے مقابلے کے لیے نیا منصوبہ