سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می جی ٹی 2 سیریز پیش کرنے کے لیے تیار

یہ 2 فونز پر مشتمل سیریز ہوگی جن کے فرنٹ فرنٹ پر 32 میگا پکسل جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔

رئیل می 2022 کا آغاز جی ٹی 20 سیریز کے فونز سے کررہی ہے جن کو 4 جنوری کو متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کے نائب صدر شو چی نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں ایک پوسٹ میں فونز کے متعارف کرانے کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ فیچرز پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ سیریز ممکنہ طور پر 2 فونز جی ٹی 2 اور جی ٹی 2 پرو پر مشتمل ہوگی۔

ویبو پوسٹ کے مطابق فونز میں فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل ڈوئل کیمرے ہوں گے اور ایسا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ فونز فلیگ شپ فونز جیسی فوٹوگرافی کے قابل ہوں گے۔

اس پوسٹ سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ جی ٹی 2 میں 2K امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیزل نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔

اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ جی ٹی 2 پرو میں کوالکوم کا نیا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا جائے گا اور بیک پر 3 کیمرے ہوں گے جن میں سے 2 50، 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوں گے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سونی آءی ایم ایکس 766 سنسر سے لیس ہوگا جس کے ساتھ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سپورٹ ہوگی جبکہ الٹرا وائیڈ لینس 150 ڈگری تک تصاویر کھینچ سکے گا۔

تیسرا 2 میگا پکسل مائیکرو اسکوپ کیمرا ہوگا۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 12 کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا جائے گا جبکہ پرو ورژن کی قیمت 5 ہزار یوآن (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے یعنی یہ کمپنی کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا۔

رئیل می کی جانب سے فون کے اسپیشل ایڈیشن کے لیے ڈراگون بال سے بھی شراکت داری کی جائے گی۔

شیاؤمی 12 الٹرا فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان

ویوو کا 2022 کا پہلا اسمارٹ فون وائے 21 ٹی

دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخرکار اختتام پذیر ہوگیا