دنیا

بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

دھماکا روسی ساختہ جہاز ’آئی این ایس رنویر‘ کے اندرونی ڈبے میں ہوا جسے 1986 میں بیڑے میں شامل کیا گیا تھا، بھارتی بحریہ

بھارت حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی میں بحریہ کے جہاز کے گودام میں ملک کے سب سے پرانے جنگی جہازوں میں سے ایک پر ہونے والے دھماکے میں بھارتی بحریہ کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا روسی ساختہ جہاز ’آئی این ایس رنویر‘ کے اندرونی ڈبے میں ہوا جسے 1986 میں بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم بورڈ آف انکوائری کو دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحری بیڑے میں نئے ایئرکرافٹ کیریئر کا اضافہ

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں ہتھیار یا گولہ بارود شامل نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن کا بحریہ کے ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت اپنی مسلح افواج کو پرانے کے بدلے جدید ساز و سامان سے لیس کر رہی ہے۔

پاکستان میں 4 اگست کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ

نکاح کے 10 ماہ بعد ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے شادی کرلی

فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی ایئرلائنز کا انتباہ