این بی پی فنڈز واٹس ایپ سیلف سروس: کاغذات کی جھنجٹ نہ کوئی پریشانی

اب آپ این بی پی فنڈز میں واٹس ایپ سیلف سروس نمبر 632-111-111-21-92 کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

اس وقت دنیا میں اشیائے صرف سے لے کر ای کامرس اور مالیاتی خدمات تک ہر شعبے میں تیزی سے ڈیجیٹائزیشن دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں گزشتہ دہائی میں ایسا ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 22 کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک میں اس وقت 17 کروڑ سے زائد موبائل کنکشن موجود ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 6 کروڑ سے زیادہ ہے۔

اس ڈیجیٹائزیشن کو پاکستان میں مالیاتی شعبے میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیٹا ریپورٹل کی جانب سے جنوری2021ء میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2020ء سے 2021ء تک 7 کروڑ سے زائد افراد نے ڈیجیٹل ادائیگیاں کیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد کا اضافہ ہے۔

یہ اضافہ موبائل پر چلنے والی ایپلی کیشنز جیسے واٹس ایپ کے استعمال میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال اور ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن ہے۔

واٹس ایپ کی سہولت اور زیادہ استعمال کو محسوس کرتے ہوئے این بی پی فنڈ منیجمنٹ لمیٹڈ (این بی پی فنڈز) نے حال ہی میں اپنے واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل کے تحت واٹس ایپ کے ذریعے پہلی بار سرمایہ کاری شروع کرنے کا آغاز کیا ہے۔

یہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے، یہ آپ کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کرنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اور چند آسان مراحل میں واٹس ایپ کے ذریعے فوری اور محفوظ طریقے سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ایک صارف کے طور پر اب آپ کو وقت طلب دستی فارم پُر کرنے یا اپنے کوائف یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ این بی پی فنڈز کے آفیشل واٹس ایپ نمبر 632-111-111-21-92 کے ساتھ چیٹ شروع کر کے نقد رقم کی ضرورت اور بیلنس معلوم کرنے جیسے چھوٹے اور فوری نوعیت کے معاملات حل کرسکتے ہیں۔

این بی پی فنڈز واٹس ایپ سیلف سروس

واٹس ایپ کی سیلف سروس اس سال کے آغاز میں شروع کی گئی تھی تاکہ سرمایہ کاروں کو ان کے فنڈز سے متعلق معلومات تک فوری اور محفوظ طریقے سے رسائی دی جاسکے۔

ٹرانزیکشن کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل کے ذریعے مندرجہ ذیل خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے:

سرمایہ کاری/ رقوم کی منتقلی

انویسٹرز واٹس ایپ کے ذریعے یا تو سرمایہ کاری کرسکتے ہیں یا پھر اپنی سرمایہ کاری (رقم کی صورت میں) نکال سکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنا

سرمایہ کار مندرجہ ذیل طریقے سے سرمایہ کاری اپنے رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرسکتے ہیں:

مزید سرمایہ کاری

این بی پی فنڈز کی آفیشل واٹس ایپ سیلف سروس آپ کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا استعمال یا تو بینک ٹرانسفر یا بل جنریشن کے ذریعے ممکن ہے۔

بینک ٹرانسفر کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک منفرد آئی بی اے این تیار ہوتا ہے جسے آپ کسی بھی آن لائن بینکنگ پورٹل یا موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

بل جنریشن کے طریقہ کار کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے اس بات کا تعین کریں کہ آپ کتنی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور پھر انویسٹمنٹ واؤچر نمبر حاصل کریں، اس کے بعد آپ واؤچر کی ادائیگی کے لیے کسی بھی آن لائن بینکنگ پورٹل یا بینکنگ ایپلیکیشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ سیلف سروس: نہ کاغذات کی جھنجٹ نہ کوئی اور پریشانی

واٹس ایپ سیلف سروس کو سرمایہ کاری کی سہولیات تک آسان اور محفوظ رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ سیلف سروس استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے کوائف یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب بھی آپ کو اپنی سرمایہ کاری سے متعلق بنیادی معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا فوری نقد رقم لینے کی ضرورت ہو تو آپ آسانی سے اپنا واٹس ایپ کھول کر چند آسان مراحل میں کاغذات کے جھنجٹ اور پریشانی کے بغیر یہ کام انجام دے سکتے ہیں۔

این بی پی فنڈز کا اب تک کا سفر

این بی پی فنڈ منیجمنٹ لمیٹڈ (این بی پی فنڈز) پاکستان کی سب سے اعلیٰ ترین ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سی) میں سے ایک ہے جو 31 جنوری 2022ء تک 17،400 کروڑ روپے سے زیادہ سرمائے کا انتظام دیکھ رہی ہے۔ کمپنی کے مرکزی اسپانسرز نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور بالتورو گروتھ فنڈ ہیں۔

PACRA نے کمپنی کو ایسٹ مینجمنٹ کی اعلیٰ ترین قابل حصول ریٹنگ AM1 سے نوازا ہے۔ یہ درجہ بندی کمپنی کی پیشہ ورانہ انتظامی ٹیم، سسٹمز اور پراسیس کے اچھے معیار، اسپانسرز کی اہلیت اور زیر انتظام فنڈز کی کارکردگی پر مبنی ہے۔

این بی پی فنڈز اپنی فنانشل انجینئرنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ کمپنی اپنے سرمایہ کاروں کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی مصنوعات اور خدمات کا ایک وسیع انتخاب فراہم کرتی ہے۔

2020ء میں این پی بی فنڈز اپنا ڈیبٹ کارڈ لانچ کرنے والی پہلی اے ایم سی بنی اور اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اب واٹس ایپ سیلف سروس کے ذریعے ٹرانزیکشن شروع کرنے والی پہلی کمپنی بھی بن گئی ہے۔


تحفظات: میوچل فنڈز میں تمام سرمایہ کاری کے نتائج مارکیٹ کے حالات پر منحصر ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ مستقبل کے نتائج گزشتہ کارکردگی کے مطابق ہوں۔ سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور رسک کو بخوبی سمجھنے کے لیے آفرنگ دستاویزات کا مطالعہ کیجیے۔ این بی فنڈز بیمہ دار یا نامزد کی دعوہ پروسیسنگ میں مدد فراہم کرنے کا کردار ادا کرے گا۔ این بی پی فنڈز یا اس کا کوئی سیلز کا نمائندہ سرمایہ کاری، یا اس پر ہونے والے متوقع منافع / سرمائے کے تحفظ/ کارکردگی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے نام اور لوگو کے استعمال کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ نیشنل بینک این بی پی فنڈز یا اس کے زیر انتظام کسی بھی سرمایہ کاری اسکیم کی ذمہ داریوں / فرائض کے لیے جواب دہ ہے۔


یہ این بی پی فنڈ کا بامعاوضہ اشتہار ہےڈان یا اس کے ادارتی عملے کا اس تحریر سےمتفق ہونا ضروری نہیں ہے۔