لائف اسٹائل

نورا فتیحی کا انسٹاگرام ہیک ہونے سے بچ گیا

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اداکارہ و ڈانسر کا اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔

مراکشی نژاد کینڈین بولی ڈانسر نورا فتیحی نے واضح کیا ہے کہ 4 فروری کو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو نامعلوم افراد ہیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس وجہ سے ان کا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا تھا۔

نورا فتیحی کا انسٹاگرام 4 فروری کی سہ پہر کے بعد غیر فعال ہوگیا تھا۔

اداکارہ و ڈانسر کے مداحوں نے سمجھا تھا کہ شاید نورا فتیحی نے خود اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

گزشتہ روز ان کے اکاؤنٹ کے پیج پر انسٹاگرام کی جانب سے پیغام دیا جا رہا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹ یا تو غیر فعال کردیا گیا ہے یا پھر اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

’دلبر‘ فیم گرل کے انسٹاگرام تک رسائی کرنے میں ناکامی کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے تھے اور بھارت کے ٹوئٹر پر نورا فتیحی کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔

تاہم بعد ازاں اکاؤنٹ فعال ہونے پر نورا فتیحی نے مداحوں کو بتایا کہ 4 فروری کو ان کے انسٹاگرام کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونے پر اداکارہ کے مداح پریشان

اداکارہ نے بتایا کہ 4 فروری کی صبح سے ہی ان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش شروع کردی گئی تھی مگر انسٹاگرام انتظامیہ کی مدد سے ان کا اکاؤنٹ بچ گیا۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے اکاؤنٹ سے متعلق پریشانی کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام انتظامیہ کی بھی تعریفیں کیں۔

نورا فتیحی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور وہ وہاں پر نہ صرف اپنی تصاویر بلکہ اپنی روز مرہ زندگی کی مصروفیات اور ڈانس کی تربیت اور کنسرٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے تین کروڑ 76 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کا شمار نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی معروف ماڈلز و ڈانسرز میں بھی ہوتا ہے۔

نورا فتیحی کے مداح بھارت اور مشرق وسطیٰ سمیت پاکستان، دیگر جنوبی ایشیائی ممالک اور بعض افریقی ممالک میں بھی موجود ہیں۔

’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلپس وائرل ہونے پر بول پڑیں

لارڈ نذیرکو نصف صدی پرانے بچوں کے’ریپ‘ کے جرم میں قید کی سزا

پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص احاطہ عدالت سے گرفتار