سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم کے اس نئے بہترین فیچر کے بارے میں آپ کو علم ہوا؟

جرنیز نامی فیچر کو کروم کے ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژنز میں متعارف کرایا جارہا ہے جو ادھوری سرچز کو دوبارہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

دنیا بھر میں بیشتر افراد ویب براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں اور روزانہ درجنوں سرچز کرتے ہیں۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی مداخلت کے باعث مطلوبہ ویب سرچ غائب ہوجاتی ہے تو اسی لیے گوگل نے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

جرنیز نامی اس فیچر کو کروم کے ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژنز میں متعارف کرایا جارہا ہے جو ادھوری رہ جانے والی سرچز کو دوبارہ جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس مقصد کے لیے متعلقہ لفظ ٹائپ کریں یا گوگل کروم کے ہسٹری جرنیز پیج پر وزٹ کریں، جہاں آپ کو سرج دوبارہ جاری رکھنے کا آپشن نظر آئے گا۔

آغاز میں یہ انگلش، ڈچ، فرنچ، جرمن، اٹالین، پرتگیز، اسپینش اور ترک زبانوں کی سرچز تک محددد ہوگا۔

گوگل کی جانب سے کروم میں مزید کارآمد اپ ڈیٹس بھی کی جارہی ہیں جیسے اگر آپ سرچ بیک لاگ کو کلیئر کرنا چاہتے ہیں تو اب کروم ایکشنز ک فیچر زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

جیسے آپ براؤزر کے مختلف ٹاسک کو ایڈریس بار پر ٹائپ کرکے کر سکیں گے، مثال کے طور پر منیج سیٹنگز یا ویو یور کروم ہسٹری لکھ کر وہاں پہنچ جائیں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو ہوم اسکرین ویجیٹس مل سکیں گے جن سے وہ ٹیکسٹ، وائس اور لینس سرچز کرسکیں گے، انکوگنیٹو موڈ ٹیب لانچ کرسکیں گے یا آف لائن ڈائنو گیم کھیل سکیں گے۔

گوگل کروم کا لوگو 8 سال بعد تبدیل مگر کیا آپ فرق محسوس کرسکتے ہیں؟

گوگل کروم کے 10 کارآمد پروگرام جن سے اکثر واقف نہیں

گوگل سرچ میں چھپی یہ خفیہ ٹرکس جانتے ہیں؟