ملٹی میڈیا

روس کے حملے کے بعد یوکرین کے مناظر

یوکرین کے دارالحکومت میں سائرن بجائے گئے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

روس نے یوکرین پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کردیے، فضائی حملوں میں شہروں اور یوکرینی فوجی بیسز نشانہ بنائی گئیں جبکہ شہری متاثرہ علاقوں سے جان بچا کرنکلنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان سرحد دونوں ممالک کی فوج، ٹینک اور دیگر آلات حرب پہنچ چکے ہیں اور مزید نقصانات کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

روس کے اس حملے کو افغانستان میں سوویت یونین کی مداخلت کے بعد سب سے بڑا حملہ تصور کیا جارہا ہے، جس کا اعلان صدر ولادیمیر پیوٹن نے کردیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت میں سائرن بجائے گئے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔